کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عیدالضحیٰ کے تیسرے روز جمعہ 29 مئی کو صبح 9 بجے چمن میں پارٹی کے زیراہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول چمن کے فٹبال گراؤنڈ پر جلسہ عام ہوگا جس سے پارٹی کے چیئرمین ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک ، خطے اور پشتونخوا وطن کی موجودہ صورتحال میں چمن کا جلسہ عام انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ۔ جمہوریت کے عظیم قائد محمود خان اچکزئی موجودہ صورتحال پر خطاب کریں گے ، پارٹی ضلع چمن کے زیراہتمام جلسے کے لئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ بیان میں جمہوریت پسند ، قوم دوست ، وطن دوست عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں ۔