• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی جانوں کا ضیاع اور حکومتی بے حسی باعث تشویش ہے، دوستین ڈومکی

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر میر دوستین ڈومکی نے بلوچستان میں بڑھتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع اور حکومتی بے حسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام بنیادی سہولیات اور سکیورٹی کے فقدان کے باعث مشکلات کا شکار ہیں جبکہ حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے بجائے متنازع ٹینڈرز کی تقسیم میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے بادینی ٹرمینل روڈ کے ٹینڈر میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ایک ایسی کمپنی کو اہل قرار دیا جا رہا ہے جو بیپرا کے قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتی۔ ان کے بقول یہ عمل میرٹ کی خلاف ورزی اور بدعنوانی کی واضح مثال ہے۔سینیٹر میر دوستین ڈومکی نے کہا کہ قابلِ اعتماد ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کے بعض اعلیٰ حکام کی جانب سے بیپرا افسران پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ نتائج تبدیل کرکے مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر عمل شفاف ہے تو دباؤ ڈالنے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید