• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی صدارت میں اجلاس،عیدکے انتظامات پر غور

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کیزیر صدارت عیدالاضحیٰ کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوااجلاس میں شہر میں صفائی، سیکورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صحت و صفائی اور قربانی کے جانوروں سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنرنے ہدایت جاری کی کہ صفا کوئٹہشہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں آلائشیں اور فضلہ جمع کرنے کے خصوصی پوائنٹس قائم کرے جبکہ گلی محلوں اور شاہراہوں میں صفائی کے عمل کو مزید مؤثر اور یقینی بنایا جائے انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایت کی کہ تمام مویشی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر حفاظتی اسپرے کو یقینی بنایا جائے تاکہ جانوروں میں بیماریوں کی روک تھام اور عوام کی صحت کا تحفظ ممکن ہو اجلاس میں سیکورٹی، ٹریفک روانی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید