کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور الحمد فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون سے معذور بچوں کے لیے ہنہ اوڑک ہنہ جھیل میں ایک روزہ تفریحی و فلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیاپروگرام کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نےکی بچوں کے لیے خصوصی کھانے کا اہتمام بھی کیا گیابچوں کو مختلف تفریحی اور دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ دلوایا گیا جبکہ کشتی رانی بھی کرائی گئیجس سے بچوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔