• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا ویت نام کو سپرسانک کروز میزائل دینے کا معاہدہ

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز میزائل براہموس کی فراہمی کا معاہدہ طے کر لیا ہے، جبکہ انڈونیشیا کے ساتھ اسی نوعیت کا ایک اہم دفاعی معاہدہ بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے سیکریٹری راجیش کمار سنگھ نے سنگاپور میں جاری بین الاقوامی دفاعی کانفرنس شنگری لا ڈائیلاگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ویت نام کے ساتھ براہموس میزائل کی فروخت کا معاہدہ طے پا چکا ہے، تاہم اس کا باضابطہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان بھی براہموس میزائلوں کی فراہمی سے متعلق مذاکرات حتمی مرحلے میں ہیں اور توقع ہے کہ اس حوالے سے بھی جلد پیش رفت سامنے آئے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید