• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی مودی کی مہم ناکام ہوگئی، عرب میڈیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کوعالمی سطح پرتنہاکرنے کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی 10 سالہ مہم ناکام ثابت ہوئی۔پاکستان کے عالمی طاقتوں کیساتھ مضبوط رابطے ہیں، خلیجی ممالک کیلئے مضبوط سیکورٹی پارٹنر کے طور پر سامنے آرہا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی 10 سالہ طویل مہم بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے، مودی نے 2016ء میں پاکستان کو دنیا سے الگ تھلگ کرنے کا جو اعلان کیا تھا، وہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے کیونکہ پاکستان آج واشنگٹن، بیجنگ، تہران اور ریاض جیسی بڑی عالمی و علاقائی طاقتوں کے ساتھ بیک وقت مضبوط رابطے میں ہے اور خطے کے معاملات پر اثرانداز ہونے والا ایک اہم ترین فریق بن کر ابھرا ہے۔الجزیرہ کی تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025ء کی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے عالمی بیانیے کی جنگ میں بھارت کو پچھاڑ کر واضح برتری حاصل کی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دنیا نے پہلگام واقعے پر پاکستان کیخلاف بھارتی الزامات کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے قبول کرنے سے صاف انکار کردیا، بھارت معرکہِ حق کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر پر تنقید کرتا رہا، لیکن دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایک غیر معمولی شخصیت قرار دے کر سراہا۔رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اور چین کی ناقابلِ شکست شراکت داری اب خطے میں ایک ایسی نئی حقیقت بن چکی ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا، بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے دورِ حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات میں نمایاں اور تاریخی بہتری آئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید