• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ: زیادہ گولز کیلئے آف سائیڈ قانون بدلنے کی تجویز

نیویارک (جنگ نیوز) فیفا ورلڈکپ 2026 کو زیادہ دلچسپ بنانے کے لیے آف سائیڈ قانون میں بڑی تبدیلی کی تجویز زیرِ غور ہے، انگلش کلب آرسنل کے سابق مینیجر آرسنے وینگر کے مجوزہ ’’وینگر لاء‘‘ کے تحت اگر حملہ آور کھلاڑی کے جسم کا کوئی حصہ بھی آخری ڈیفنڈر کے ساتھ لائن میں ہوا تو اسے درست تصور کیا جائے گا، موجودہ قانون کے تحت جسم کا معمولی حصہ بھی آگے ہونے پر ویڈیو ریفری کے ذریعے اسے آف سائیڈ قرار دے دیا جاتا ہے، فیفا کی منظوری سے کینیڈین لیگ میں اس کا ٹرائل جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ قانون نافذ ہوا تو دفاعی کھلاڑیوں کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔
اسپورٹس سے مزید