• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ بال کیمپ، کھلاڑیوں کا سناریو بیسڈ میچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایل سی سی اے گراونڈلاہور میں این سی اے ریڈ بال کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے سناریو بیسڈ میچ میں حصہ لیا۔پریکٹس میچ میں کھلاڑیوں کو مختلف میچ صورتحال کے مطابق اہداف دیے گئے۔این سی اے اور قومی ٹیم کے کوچز نے سناریو بیسڈ میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔کوچز نے کھلاڑیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے رہنمائی بھی فراہم کی۔کیمپ سے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔
اسپورٹس سے مزید