کراچی( اسٹاف رپورٹر) حکومت کھیل کے تحت تین روزہ سندھ پیڈل اوپن چیمپئن شپ ختم ہوگئی،بوائز اوپن کیٹیگری میں نمیر شمسی اور عذیر احمد نے خواتین کیٹیگری میں نتالیہ زمان اور سائرہ عمر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دس لاکھ روپے کی انعامی رقم سیکریٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر نے کھلاڑیوں میں تقسیم کی۔