کراچی (شکیل یامین کانگا) عالمی شہرت یافتہ فارورڈ محمد صلاح، مصطفی زیکو اور محمود کی شاندار کارکردگی کی بدولت مصر کی مراد بر آئی، اس نے فیفا ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی ۔ یہ 92 سال میں ایونٹ میں مصر کی پہلی فتح ہے ۔1934میں مصر نے ورلڈ کپ میں ڈیبیو کیا تھا۔ مصری ٹیم گروپ جی میں چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرآگئی ہے۔ بیلجیئم اور ایران کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا ۔ دونو ں نے اپنے دونوں میچز ڈرا کھیلے ہیں، ان کے دو، دو پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ یوراگوئے اور کیپ ورڈے کا مقابلہ بھی دو دو سے ڈرا ہوا ۔ اسپین نے سعوی عرب کو 4-1 شکست دیدی۔ میکال اورزابال نے دو گول کئے۔گروپ جی میں کینڈا کے شہر وینکوور میں نیوزی لینڈکوفن سرمن کے کارنرکک پر شاندار ہیڈر کے ذریعے گول پر 15ویں منٹ میں برتری ملی ۔ دوسرے ہاف میں مصر کی شاندار واپسی ہوئی۔ 58ویں منٹ میں زیکو نے گول کرکے اسکور برابر کر دیا۔ 9 منٹ بعد محمد صلاح نے خوبصورت ٹیم موو کے نتیجے میں مصر کو 1-2 کی برتری دلا دی۔82 ویں منٹ میں محمود ٹریزیگیٹ نے تیسرا گول اسکور کرکے مصر کو تاریخی فتح دلوائی۔ اس کامیابی کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ جی میں سرفہرست آ گیا ہے ۔ لاس اینجلس میں ایران اور بیلجیئم کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ 28ویں منٹ میں ایرانی کھلاڑی کی فری کک بیلجین کے گول میں پہنچ گئی تھی لیکن ریفری نے ایرانی کے کھلاڑی کو آف سائیڈ قرار دے دیا۔ دوسرے ہاف میں بیلجیئم کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھاکر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا۔