کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زونل الیکشن میں ندیم عمر پینل کے چار زونز کے عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں زون ایک سے عمر توصیف سیکرٹری ،حنظلہ خان خازن،زون تین سے افضل قریشی صدر ، ضامن علی سیکرٹری،اختر فہیم خازن،زون پانچ سے محمد ماجد خان صدر،محمد سعید جبارسیکرٹری،عمران انجم شیخ خازن ،زون چھ سے صائم احمد صدر،طفیل خان سیکرٹری اور محمد کامران خازن شامل ہیں۔