کراچی(اسٹاف رپورٹر)الجیریا نے ورلڈ کپ فٹبال میں ارجنٹائن کے خلاف ناکامی پر میچ آفیشلز کی کار کردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے فیفا کی ریفریز کمیٹی میں باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔ الجزائر کا مؤقف ہے کہ میچ کے دوران ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کو خطرناک فاؤل پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کیا جانا چاہیے تھا لیکن ان کے ساتھ نرمی برتی گئی۔ الجزائر نے فیفا کی ریفری کمیٹی کو خط لکھ کر پولینڈ سے تعلق رکھنے والے نامور ریفری شیمون مارچینیاک اور ان کی ٹیم کے فیصلوں پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔