کراچی (اسٹاف رپورٹر)دورئہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئےسلیکٹرز میں ٹیسٹ اسکواڈ کے انتخاب کیلئے منگل سے مشاورت شروع ہو گی ، ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے اسکواڈ کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا ہے۔ 17 رکنی اسکواڈ منتخب کرنے کا امکان ہے۔فاسٹ بولرز محمد علی ، عبید شاہ اور شاہنواز دھانی کے نام زیر غور ہیں۔ امکان ہے کہ شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی برقرار نہیں رکھ سکیں گے البتہ وہ ٹیم میں بیٹر کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈکے دورے کے لئے شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے یا تبدیل کرنے کا فیصلہ چیئرمین محسن نقوی کریں گے۔ ٹیسٹ ٹیم میں شاہین آفریدی، حسن علی اور نعمان علی کو جگہ برقرار رکھنا ناممکن ہے، ٹیم کا انتخاب کیمپ کے22 کھلاڑیوں میں سے کیا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز میں دو اور انگلینڈ میں تین ٹیسٹ کی سیریز کے لیے ایک ہی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والے ٹیسٹ اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں ہوں گی ۔ ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی۔ پہلا ٹیسٹ 25 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے شروع ہو گا۔ پی سی بی کے مطابق این سی اے ریڈ بال کیمپ لاہور میں کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔