• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی سب سے بڑی میٹھے پانی کی منچھر جھیل خشک ہونے لگی

سیہون(این این آئی)ملک کی سب سے بڑی میٹھے پانی کی جھیل منچھر جھیل خشک ہونے لگی۔جھیل میں پانی کی سطح 6فٹ رہ گئی، کاشتکاروں کو شدید مشکلات ،منچھر بند پر احتجاج ،پانی کی کمی کے باعث جھیل دو کلومیٹر تک بنجر زمین کا منظر پیش کرنے لگی، منچھر جھیل میں پانی کم ہونے سے مچھلی کی نسل بھی ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے،منچھر جھیل میں پانی کی سطح کم ہو کر 106 آر ایل یعنی 6 فٹ رہ گئی ہے۔منچھر جھیل اور اس کے اطراف کی زمینیں بھی بنجر بن گئی ہے جس کے باعث کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، منچھر کی 30 ہزار سے زائد آبادی پینے اور زرعی پانی سے محروم ہوگئی ہے۔اہل علاقہ نے جھیل کی بحالی کے لیے منچھر بند پر احتجاج کیا جس میں مظاہرین نے منچھر جھیل کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید