کوئٹہ (نمائندہ جنگ)پنجگور برساتی ندی سے لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق پنجگور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تسپ پسکول برساتی ندی میں ایک لاش پڑی ہوئی ہے جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں لاش کی شناخت محمد نعیم ولد محمد سلیم سکنہ سراون کے نام سے ہوئی ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد لاش ندی میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔