• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامز فال 2026ء کے داخلوں کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے فال 2026ء کیلئے مختلف پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور متعلقہ شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اعلان کے مطابق ایم ایس، ایم ای اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں لینڈ اسکیپ آرکیٹیکچر، الیکٹرانک انجینئرنگ، انوائرمنٹل انجینئرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ، انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ، کمپیوٹر انجینئرنگ، کیمیکل انجینئرنگ، میٹالرجی اینڈ میٹریلز انجینئرنگ سمیت مختلف شعبہ جات شامل ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داؤد یونیورسٹی میں غیر ملکی ڈگری یافتہ پی ایچ ڈی فیکلٹی، جدید تدریسی سہولتیں، مارکیٹ اور صنعت سے ہم آہنگ نصاب اور ’پے ایز یو گو‘ کریڈٹ آور فیس اسٹرکچر جیسی خصوصیات طلبہ کو معیاری اور عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرتی ہیں۔ داخلہ پالیسی کے مطابق پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کے لیے کم از کم 3.0 سی جی پی اے درکار ہوگا، جبکہ ایم ایس اور ایم ای پروگرامز کے امیدواروں کے لیے متعلقہ شعبے میں مطلوبہ تعلیمی معیار اور داخلہ ٹیسٹ یا جی اے ٹی/جی آر ای/ایچ اے ٹی جنرل کی شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے بعد آن لائن درخواست فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے اور فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ 16جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ داخلہ ٹیسٹ 23جولائی 2026ء کو منعقد ہوگا۔ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 24 اگست 2026ء سے ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید