• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرد آلود تیز ہواؤں کے جھکڑ، گرم و خشک موسم کی شدت میں معمولی کمی، بجلی کی ترسیل متاثر

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر روہڑی سمیت نواحی علاقوں میں گرد آلود تیز ہواؤں کے جھکڑ، ایک ہفتہ سے جاری شدید گرم و خشک موسم کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی، ہوا کے جھکڑوں میں ریت و مٹی کے باریک ذرات کی مقدار کئی گنا زیادہ ہونے کے سبب ضعیف العمر اور بیمار افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ بھر میں31مئی تک موسم شدید گرم و خشک اور ہیٹ ویو کے خدشے کا اظہار کیا تھا، شہر و نواحی علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتہ سے موسم کا مزاج انتہائی جارحانہ و گرم تھا البتہ گزرے کل کے غروب آفتاب کے وقت آسمان گرد آلود ہوگیا، مٹی سے بھرپور تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا سلسلہ شروع ہوا، آدھے گھنٹے تک تیز ہواؤں کے جھکڑ چلتے رہے، ہوا میں مٹی کے باریک ذرات کی موجودگی سے حد نگاہ دھندلاگئی جبکہ سانس، دمہ پھیپھڑوں و دیگر امراض میں مبتلا لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے کئی دن سے جاری گرمی کا زور کم ہوا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید