• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی معرکہ: سپریم کورٹ سے ٹرمپ اور ریپبلکنز کے لیے مزید ریلیف کا امکان

کراچی (نیوز ڈیسک) انتخابی معرکہ: سپریم کورٹ سے ٹرمپ اور ریپبلکنز کے لیے مزید ریلیف کا امکان، ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کا تنازع: مسیسپی قانون کے خلاف ریپبلکنز کی عدالت سے رجوع کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ رواں سال انتخابی حلقہ بندیوں کے نقشوں کی ازسرنو تیاری کے حوالے سے ملک گیر معرکے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھی ریپبلکنز کو پہلے ہی فائدہ پہنچا چکی ہے۔ آنے والے ہفتوں میں، عدالت نومبر کے انتخابات سے قبل انتخابات سے متعلق مزید دو اہم مقدمات میں ریپبلکنز کے حق میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔ریاست مسیسپی کے ایک مقدمے میں، ریپبلکن پارٹی کے حکام ریاست کے ان قوانین کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں جن کے تحت تاخیر سے موصول ہونے والے ان بیلٹ پیپرز کو بھی شمار کرنے کی اجازت ہے جن پر الیکشن کے دن تک کی ڈاک مہر لگی ہو۔ ٹرمپ نے ڈاک کے ذریعے ڈالے جانے والے ووٹوں کے محفوظ ہونے پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید