کراچی (اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر حسن پیر نہر میں ڈوب کر 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریسکیو رضا کاروں نے نہر سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 15 سالہ عزیر ولد شاہ جہاں کے نام سے ہوئی ۔پولیس کے مطابق متوفی بلوچستان کی حدود میں ڈوبا تھا اور ریسکیو رضا کاروں نے اسے بلوچستان کی حدود میں نہر سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا تھا ۔