مدین (نمائندہ جنگ) کالام دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ایک سیاح لاپتہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لاپتہ سیاح کا تعلق پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے ہے جو نہانے کے دوران دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، ٹورازم پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔