• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں عالیشان محل، جعلی شاہی پروٹوکول، جعلی شہزادی کی چال

دبئی (سبط عارف ) دبئی میں عالیشان محل، جعلی شاہی پروٹوکول، جعلی شہزادی کی چال۔ 8 رکنی گروہ کا منصوبہ ناکام، چار ملزمان گرفتار، چار کی تلاش جاری، دبئی پولیس کی سپرسونک کارروائی ۔ جعلی شہزادی بن کر 91کروڑ روپے کا نایاب عود چوری، دبئی پولیس نے 12گھنٹوں میں معمہ حل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک خاتون نے خود کو شہزادی ظاہر کرکے سات ساتھیوں کے ساتھ مل کر 12ملین درہم (91کروڑ روپے سے زائد) مالیت کا نایاب عود چوری کر لیا، تاہم دبئی پولیس نے صرف 12گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ عود برآمد کر لیا اور چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دبئی پولیس کے مطابق گروہ نے ایک عود کے تاجر کو یہ یقین دلایا کہ ایک اہم شخصیت خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اس کے بعد تاجر کو ایک عالیشان محل میں مدعو کیا گیا جہاں شاہی طرز کے استقبال اور سکیورٹی انتظامات کے ذریعے اس کا اعتماد حاصل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے چالاکی سے قیمتی عود نکال کر اس کی جگہ عام لکڑیاں بیگوں میں رکھ دیں اور تاجر کو واپس کر دیں۔ اگلے روز جب تاجر نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو تمام نمبر بند تھے، جس پر اسے دھوکے کا علم ہوا اور اس نے پولیس سے رجوع کیا۔ دبئی پولیس نے فوری تحقیقات کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ عود برآمد کر لیا، جبکہ خود کو شہزادی ظاہر کرنے والی خاتون سمیت چار مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید