کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلوے کی انتظامیہ اور اس کی ذیلی کمپنی ریڈیمکو نے اپنی مزید 9اراضی کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ اراضی پانچ راولپنڈی ڈویژن میں، ایک لاہور ڈویژن میں اور تین ملتان ڈویژن میں واقع ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن کی دو قیمتی اراضی مرگلہ ہل اسٹیشن پر تعلیمی ادارے اور اس سے ملحقہ سہولیات کے لیے اور پارٹنر شپ پر فراہم کیے جائیں گے۔ مذکورہ پارٹنر شپ 21 برس جس میں مزید 21 برس کی توسیع کی جا سکتی ہے۔