• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاج کی وطن واپسی شروع، پہلی پرواز 114عازمین کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر/ اسٹاف رپورٹر) فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ، پی آئی اے کے بعد از حج فلائٹ آپریشن کے تحت پہلی خصوصی پرواز جدہ سے 114حجاج کرام کو لے کر وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گئی،ایئرپورٹ پہنچنے پر حجاج کرام کا انتہائی پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا، اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اورپی آئی اے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے وطن واپس لوٹنے والے حجاج کرام کو گلدستے پیش کیے اور انہیں خوش آمدید کہا،پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق بعد از حج فلائٹ آپریشن 30جون تک بلاکسی وقفہ کےجاری رہے گا ، اس آپریشن کے دوران سعودی عرب کے شہروں جدہ اور مدینہ منورہ سے پاکستان کے مختلف بڑے شہروں بشمول اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔

اہم خبریں سے مزید