راولپنڈی (حافظ وسیم اختر/ اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو کے اٹھال چوک میں تیز رفتار لینڈ کروزر گاڑی نے متعدد افراد کو کچل دیاجس سے4افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، ایک گاڑی اور6موٹرسائیکلوں کوبھی نقصان پہنچا، لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ، تھانہ بہارہ کہو کو صدروولد محمدبخش نے بتایاکہ مری سے آنے والی ٹیوٹا لینڈ کروزرنمبر سندھ بی بی 9600رنگ سیاہ جس کےنامعلوم ڈرائیور نے دوسری ایکوا گاڑی کے ساتھ ریس لگاکر نہایت تیزرفتاری ،غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے اٹھال چوک روڈ کنارے کھڑے اشخاص کو ہٹ کیا،جس کی بنا پر میرے بھتیجے عامر ولد اللہ دویا،عدیل ولد نصیر عباسی ،2نامعلوم کی موقع پر موت ہوگئی۔