• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو میں تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

پشاور(این این آئی)ہنگو کے علاقے کوٹکی میں واقع پانی کے تالاب چھوٹے ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق تالاب میں 5 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے جن میں سے 4 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جبکہ بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
پشاور سے مزید