پشاور (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایت پر عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بھی ضلعی انتظامیہ پشاور عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں اور معیار کے مطابق فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک رہی۔ اس سلسلے میں انتظامی افسران نے شہر کے مختلف علاقوں میں نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے روٹی کے وزن اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انتظامی افسران نے نشترآباد، لاہوری گیٹ، سرکلر روڈ، رام داس، جوگن شاہ، قائد آباد، قصہ خوانی بازار، ڈھکی نعلبندی، رام داس بازار، فقیرآباد، دلہ زاک روڈ، کارپوریشن کالونی، سعید آباد، افغان کالونی، کبوتر چوک، حیات آباد، چارسدہ روڈ اور دیگر مختلف مقامات پر 200 سے زائد نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔