• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا

پشاور(آئی این پی ) سلمان پلازہ نزد آرمی چیک پوسٹ ورسک روڈ پشاور میں خرم نامی شخص کی دکان میں نامعلوم وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی 3 فائر وہیکلز اور ایک ایمبولینس جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو 1122 فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچتے ہوئے امدادی سرگرمیاں شروع کیںفائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ طریقے سے مختلف اطراف سے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے 50 منٹ میں آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پشاور سے مزید