ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 24مقدمات درج کرلئے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے جنید سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ارشاد سے مسلح ڈاکو وں نے نقدی موبائل فونز لوٹ کر لے گئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے یعقوب کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا تھانہ صدر جلالپور کے علاقے ریاض کے بھانجوں سے مسلح ملزمان موبائل فونز چھین کر لے گئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے شکیل سے ڈاکووں نے 70ہزار موبائل لوٹ لیا تھانہ قطب پور کے علاقے علی کا مسلح ملزمان نے موبائل چھین لیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقے محمد علی سے نقدی موبائل ڈاکووں چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے سلیم کا گھریلوں سامان وجاہت کا موبائل شاہ رکن عالم کے علاقے اعظم کی موٹرسائیکل باسط ، وسیم کے موبائل فونز فیصل کی نقدی 60ہزار سیتل ماڑی کے علاقے خرم کا سامان دہلی گیٹ کے علاقے عبداللہ کی موٹرسائیکل گلگشت کے علاقے ضیا کا لاکھوں کا سامان صدر کے علاقے دلاور کا موبائل سٹی شجاع آباد کے علاقے تہمینہ کی نقدی ملبوسات وغیرہ اظہر حسین کی موٹرسائیکل کینٹ کے علاقے سکندر کا موبائل جلیل آباد کے علاقے محسن رضا کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے علی نواز کی نقدی طلائی زیورات بہادر حسین کا انورٹر وغیرہ ناورشاہ شمس کے علاقے شبیر کا سونا نقدی چوری ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔