• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کے انتخابات ‘6نئے اراکین منتخب

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں اکیڈمک کونسل کیلئے ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور ڈیمانسٹریٹر کی دو دو خالی نشستوں کیلئے گزشتہ روز پولنگ ہوئی ،ایسوسی ایٹ پروفیسر کی دو آسامیوں کیلئے تین امیدوار آمنے سامنے تھے ، ووٹوں کی مجموعی تعداد 41تھی ،جن میں سے 39ووٹ کاسٹ ہوئے، نتائج کے مطابق ڈاکٹر راشدہ پروین (گائنی) 32 ووٹ اور ڈاکٹر محمد عاطف فیاض (اینستھیزیا) 30ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، اس نشست پر امیدوار ڈاکٹر شگفتہ تبسم 16ووٹ حاصل کر سکیں،اسی طرح اسسٹنٹ پروفیسر کی دو نشستوں کے لئےووٹوں کی کل تعداد 79 تھی، 72اسٹنٹ پروفیسرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، نتائج کے مطابق ڈاکٹر عرفان احمد (سرجری) نے 42ووٹ اور ڈاکٹر شہریار کانجو (گیسٹروانٹرولوجی) 40 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ دیگر امیدواروں میں ڈاکٹر محمد وسیم ریاض نے 26، ڈاکٹر محمد ابو طالب نے 19، ڈاکٹر ثاقب مجید نے 7 اور ڈاکٹر بدر الدین ظفر نے 4 ووٹ حاصل کئے، ڈیمانسٹریٹر کی نشست پر ڈاکٹر سائرہ اسلم(ڈینٹل ) اور ڈاکٹر خرم ملک(کمیونٹی میڈیسن) کے خلاف کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے ،جس پر وہ بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں اور ان کے حامیوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نیک شگون قرار دیا۔پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل صبح 9 بجے سے 1 بجے تک جاری رہا ،ڈاکٹر کاشف رشید نے پریزائیڈنگ آفیسر جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سید احمر حسین، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ریٹرننگ آفیسر کے طور پر فرائض سر انجام دئیے ،، پر امن اور صاف شفاف الیکشن کے انعقاد پر تمام فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی ،ریٹرننگ آفیسر و دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثناء وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہنازخاکوانی نے منتخب ہونے والے امیدواروں کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے ، ان کا انتخاب تین سال کے لئے کیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید