ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال انتظامیہ نے سکیورٹی گارڈز کی تنخواہیں جاری نہ کرنے پر سکیورٹی کمپنی کو ایک لاکھ روپے یومیہ جرمانہ عائد کر دیا ہے اور مستقبل میں ایسے مزید اقدام سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے‘ واضح رہے کہ نشتر ہسپتال میں پرائیوٹ طور پر ڈیوٹی کرنے والے 110سیکورٹی گارڈز نے چار ماہ کی تنخواہوں نہ ملنے پر گیٹ نمبر دو کو تالہ لگا کر احتجاج کیا تھا انکا کہنا تھا کہ عید پر بھی انہیں تنخواہیں نہیں دی گئیں‘ جبکہ نشتر انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ ملازمین کی تنخواہوں کے لئے چیک پرائیویٹ کمپنی ویل ویشر کے حوالے کردیا تھا ، جس پر سکیورٹی کمپنی کو طے شدہ قواعد کے برعکس اقدام کرنے پر ایک لاکھ روپے کا یومیہ جرمانہ کر دیا گیا ہے ،بتایا جاتا ہے کہ سکیورٹی کمپنی ویل ویشر کے منیجر نے جان بوجھ کر سیکورٹی گارڈز کی تنخواہوں کا چیک دبائے رکھا ،عید پر بھی انہیں تنخواہیں نہیں دی گئیں ،جس پر احتجاج کیا گیا تھا،جس پر گارڈز کے مطابق منیجر مشتعل ہوگیا اور انہیں ملازمت سے فراغت کی دھمکیاں دینا شروع کردیں ، متاثرہ سیکورٹی گارڈز نے نشتر ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی کو سختی سے حکم دیا جائے کہ وہ بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کریں۔