• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے ٹائر چوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے ٹائر چوری کر لئے گئے، میلسی کے رہائشی نعمان حمزہ کی پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کو دی گئی درخواست کے مطابق وہ اپنے والد کو دل کے عارضہ کے علاج کیلئے کارڈیالوجی ہسپتال لے کر آیا اور ٹوکن لیکر ہسپتال کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کی، جب مریض کو بہتر ہونے پر چھٹی دی گئی تو سائل پارکنگ میں موجود گاڑی نکالنے گیا تو دو ٹائروں کے نٹ بولٹ کھلے ہوئے تھےاور ٹائر بمعہ رم بھی تبدیل تھے، سائل کے ٹائر نئے تھے جبکہ چوروں کی جانب سے لگائے گئے ٹائر اور رم بالکل ہی ناکارہ ہیں، یہ تمام کارروائی پارکنگ انتظامیہ کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہ ہے۔ جب پارکنگ انتظامیہ سے اس بارے استفسار کیا گیا تو وہ صاف انکاری ہو گئے، ہسپتال انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا گیا لیکن تاحال انہوں نے بھی کوئی ایکشن نہ لیا ہے۔
ملتان سے مزید