ملتان(سٹاف ر پورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جوا کھیلنے کے الزام میں گرفتار ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔بی زیڈ پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کر کٹ جوا کھیلتے ہوئے ملزم توقیر عباس کو قابو کیا جس کے قبضے سے داو پر لگی ہوئی رقم برآمد کرلی جبکہ شاہ شمس پولیس نے کر کٹ جوا کھیلتے ہوئے ملزم عابد کو گرفتار کیاپولیس نے ملزموں کو عدالت میں پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ ملزموں کو اب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔