• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں کارروائیاں، متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں کاروائیاں، متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، فوڈ سیفٹی قوانین نظر انداز کرنے پر بھاری جرمانے عائداور 35 کلو غیر معیاری خوراک تلف کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ملتان میں شکوری چوک سمیجہ آباد میں سویٹس اینڈ بیکرز کو صاف پانی کا استعمال نہ کرنے، حشرات کی روک تھام کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 20 ہزار، بدھلہ روڈ 17 کسی میں ہوٹل کو کھلے مصالحہ جات کے استعمال، صفائی ستھرائی نہ ہونے پر 12 ہزار، ابدالی روڈ نواں شہر چوک پر ریسٹورنٹ کو واشنگ ایریا میں آلودہ پانی جمع ہونے، صاف پانی دستیاب نہ ہونے پر 25 ہزار، ناگ شاہ چوک پر فوڈ پوائنٹ کو ایکسپائری شوارما بریڈ، فریزر میں باسی خوراک کی موجودگی پر 35 ہزار، محسن ٹاؤن میں سوڈا واٹر پلانٹ کو مشروبات کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کے استعمال، بوتلوں پر لیبلنگ نہ ہونے پر20 ہزار، قاسم فورٹ میٹرو سٹیشن کے قریب کیٹرنگ یونٹ کو پروسیسنگ ایریا میں حشرات، گوشت میں خون کے ذرات ہونے پر 35 ہزار روپے، گلگشت اور خان ویلیج روڈ پر2ہوٹلوں کو سبزیوں کی مناسب سٹوریج نہ ہونے، ایکسپائری خام مٹیریل کی موجودگی پر مجموعی طور پر 45 ہزار روپے ،کھوکھے والا ہسپتال جہانیاں روڈ پر ہوٹل اور کالونی نمبر 3 گلی نمبر 7 میں ہول سیل پوائنٹ کو فوڈ پروسیسنگ کیلئے ناقص پانی کا استعمال کرنے، خام مٹیریل کے ساتھ جنک مٹیریل جمع ہونے، ممنوعہ اور غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 22 ہزار روپے اور اڈہ گگو منڈی میں آئس فیکٹری کو آئس بلاکس میں حشرات پائے جانے، پروڈکشن ایریا میں گندگی پائے جانے پر 25 ہزار جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید