ملتان ( سٹاف رپورٹر) روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس سبزواری تبریزی ؒ کا 773واں تین روزہ سالانہ عرس شروع ہو گیا ، تین روزہ عرس کا آغاز سجادہ نشین سید عباس رضا طارق شمسی الجعفری نے دربار کو عرق گلاب سے غسل دے کر کیا ،جس کے بعد چادر پوشی کی گئی اور پھولوں کا نذرانہ پیش کیا گیا ، ابتدائی تقریب کی صدارت مخدوم سید عباس رضا طارق شمسی الجعفری نے کی مہمانان خصوصی وسیم احمد فاروقی، مخدوم حسن رضا مشہدی، مخدوم مصطفی گیلانی، نوید احمد ہاشمی، سید مخدوم محمد شاہ، بابو نفیس احمد انصاری، سید زین گیلانی، سید یزدانی گیلانی، عابد علی شیخ، سید مرتضی الشمسی، حامد رضا گیلانی، آصف رضا گردیزی، ذاکر حسین علامہ غلام مرتضی، سید شمس رضا شمسی ،علامہ کاشف حسین حیدری، بشارت عباس قریشی ، محمد عمران، محمد نعیم بوٹا، غلام عباس، بابر علی، گل حسن صدیقی ،شعیب مظہر ،غلام حسین بھٹہ، اشرف قریشی، رؤف حیدر، شہزاد تصویر، مغیر عباس ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔