ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے مختلف واقعات کے الزام میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ، دو فرار ،پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔جلیل آباد کے سب انسپکٹر نے بتایا کہ دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جو پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے ملزمان کا پیچھا کیا تو ایک ملزم اسامہ زخمی حالت میں گرفتار کیا ساتھی ابراہیم فرار ہوگیا جبکہ شاہ شمس پولیس سب انسپکٹر نے کہا کہ دو اشخاص کو روکا جو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جن کا پیچھا کیا تو ایک ملزم عمیر عتیق زخمی گرفتار ہوا ساتھی عمران فرار ہوگیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔