• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 12افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 12افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ سیتل ماڑی پولیس نے ملزم ندیم سے 20لیٹر ملزم عظیم سے 10لیٹر ملزم منظور سے 20لیٹر شراب ملزم عبدالستار سے 1120گرام ہیروئن لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم اظہیر سے 5لیٹر شراب حرم گیٹ پولیس نے ملزم شہباز سے 1060گرام آئس سٹی جلالپور پولیس نے ملزم نسیم سے 6لیٹر شراب کینٹ پولیس نے ملزم سجاد سے 510گرام چرس جلیل آباد پولیس نے ملزم سلیمان سے 1100گرام ہیروئن قطب پور پولیس نے ملزم دانیال سے 20لیٹر شراب شاہ شمس پولیس نے ملزم عمیر عتیق سے 1120گرام آئس اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم عابد سے 1060گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید