راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث تین اشتہاریوں سمیت 11 جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا، اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 45 گرام چرس، 160 گرام آئس اور مختلف بور کے تین عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کر کے الگ مقدمات درج کر لئے گئے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی جبکہ اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران تین مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔