• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پولیس نے مسافروں کیلئے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید کی تعطیلات کے اختتام پر مسافروں کے لیے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی،ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق عید کی چھٹیاں ختم ہونے پر موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤ میں شدید اضافے کا امکان ہے، اس صورت حال کے پیش نظر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دورانِ سفر مقررہ حدِ رفتار کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں،ترجمان نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ لین اور لائن ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، دورانِ ڈرائیونگ اپنی مکمل توجہ سڑک پر رکھیں اور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں .ایڈوائزری میں شدید گرمی کے پیش نظر مسافروں کو دورانِ سفر پانی کی مناسب مقدار ہمراہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری اپنے سفر کا آغاز کرنے سے قبل موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130، آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ایف ایم 95 سے ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال معلوم کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید