راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)عید الاضحی صفائی آپریشن میں مصروف راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑی نے شہریوں کو کچل دیا۔زرائع کے مطابق کلیام اعوان میں عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے والی چھوٹی لوڈر گاڑی جسے ڈرائیور خرم ظفر چلا رہاتھا۔ بے قابو ہوکر شہریوں پر چڑ ھ گئی جس سے تین افرادزین وغیرہ شدید زخمی ہوگئے۔ ایک کی ٹانگ دوسرے شہری کا بازو فریکچر ہوگیا۔ زخمیوں کو مندرہ ہیلتھ سنٹر میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔