• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ چک لالہ کے علاقہ میں فائرنگ سے 2 افراد کوموت کے گھاٹ اتاردیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چک لالہ کے علاقہ میں فائرنگ کرکے 2افراد کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا،ذرائع کے مطابق اتوار کی رات برما شیل ڈپو کے قریب ڈھوک منشی روڈ پر ایک گھر میں فائرنگ کرکے 60سالہ غضنفر بٹ اور 35سالہ نجیب الرحمٰن کو قتل کردیاگیا،ملزمان کے بارے بتایاجاتاہے وہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ،ترجمان راولپنڈی پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھر میں دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی ، لڑائی جھگڑا کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، پولیس کی فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کئے ہیں جب کہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید