• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری گاڑی اور 21 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں شہری گاڑی اور 21 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے ۔گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں نقدی ،موبائل فونز اور قیمتی اشیاء چھین لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری دو دنوں میں ن مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 21موٹرسائیکلوں ،بھاری مالیت کے طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے اسلام آباد کے شہری 2روزمیں مختلف وارداتوں میں 5موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونزاور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ رحیم ٹاؤن میں اسداللہ اوربلال خان سے گن پوائنٹ پر41ہزار روپے ،2موبائل اور 2گھڑیاں ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ لین 1میں ابراہیم خان سے گن پوائنٹ پر3موبائل اور ساڑھے سات ہزار روپے ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ ہلال روڈ پراحسن شبیر سے اسلحہ کی نوک پر27ہزار روپے اور موبائل ، تھانہ وارث خان کے علاقہ ٹیپو روڈ پر 2موٹرسائیکل سواراپنی گاڑی میں جارہےعبدالغفار اور اس کی کزن سے گن پوائنٹ پر 2موبائل اور 40ہزار روپے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ، نجی سوسائٹی فیز8میں ریحانہ کوثر کے گھر سے لاک توڑ کر50تولے سونا،2ہزار پاؤنڈز،ایک ہزار ریال ،پروفیسر کالونی شکریال میں سیما وقار کے گھر سے تالے توڑ کر 5تولے کے طلائی زیورات اور اڑھائی لاکھ روپے ،باؤ محلہ میں ملک دانیال ضیاء کی دکان سے تالے توڑ کرسامان مالیتی 3لاکھ 80ہزار روپے ،الہ آباد میں یاسین کے گھر سے 9تولے سونا اور 11لاکھ روپے ،گلستان کالونی میں ارجمند ندیم کے گھرسے تالے توڑ کر7لاکھ روپے ،غیر ملکی کرنسی مالیتی 3لاکھ روپے ،6تولے کے طلائی زیورات ،موبائل اور دیگراشیاء،ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں طاہر کے 500ڈالر ،منور کالونی میں زید اکرم کے گھرسے تالے توڑ کر97ہزار روپے ،ساگری میں راجہ تہذیب حسین کے گھرسے تالے توڑ کراڑھائی لاکھ روپے چوری کرلی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید