• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، نجی سکولوں نے گرمیوں کی تعطیلات کے حکومتی احکامات نظرانداز کردیئے

اسلام آباد (عاطف شیرازی) وفاقی دارالحکومت کے متعدد نجی تعلیمی اداروں نے وزارتِ وفاقی تعلیم کی جانب سے شدید گرمی کے باعث جاری کردہ گرمیوں کی تعطیلات کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے یکم جون سے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے اور نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا۔ والدین نے نجی اسکولوں کے اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ شدید گرمی میں معصوم بچوں کو اسکول بلانا ان کی صحت کو خطرات سے دوچار کرنے کے مترادف ہے۔ والدین کے مطابق وزارتِ تعلیم نے بچوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کیلئے واضح ہدایات جاری کی تھیں، تاہم بعض نجی تعلیمی ادارے ان احکامات پر عملدرآمد سے گریز کر رہے ہیں۔ والدین نے وفاقی وزارتِ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور تمام تعلیمی اداروں کو سرکاری ہدایات پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے۔ والدین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی موجودہ لہر میں بچوں کی صحت اور حفاظت کو ہر قسم کے تجارتی مفادات پر ترجیح دی جانی چاہیے۔
اسلام آباد سے مزید