لاہور (خالد محمود خالد) بھارتی پنجاب میں پاک بھارت سرحد سے تقریباً 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سرحدی شہر گورداسپور کے قصبہ کلانور میں واقع ملتانی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں دستی بم حملہ، ملزم گرفتار۔ دھماکے کی شدت سے وارڈ کےشیشے ٹوٹ گئے، فرش اکھڑ گیا جب کہ وہاں پر پڑے اسٹریچرز اور وہیل چیئرز تباہ ہو گئے۔ تاہم، وارڈ خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔