• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر / سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی ،بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہنوں سمیت کسی دیگر شخص کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بانی کی بہنوں، وزیر اعلیٰ KP نے ارکان اسمبلی اور کابینہ کے چند وزراء کے ہمراہ دھرنا دیدیا، جیل ذرائع کے مطابق منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جوتقریباً پون گھنٹے تک جاری رہی ،اس دوران دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ،صحت ،مقدمات کی اپیلوں سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا،بعدازاں انہیں اپنے سیلوں میں بھیج دیاگیا۔

ملک بھر سے سے مزید