• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے کروڑوں غریب موبائل صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی

اسلام آباد (زبیر قصوری) پاکستان کے کروڑوں غریب موبائل صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی مجوزہ 2G فیچر فونز کی مقامی مینوفیکچرنگ کو مرحلہ وار ختم یا محدود کرنے کی تجویز شامل ہے، جس پر ملک کی موبائل فون صنعت نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ایسا فیصلہ پاکستان کے کروڑوں کم آمدنی والے موبائل صارفین اور مقامی مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔دی نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار کو ارسال کیے گئے ایک تفصیلی خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مجوزہ پالیسی کے کلاز 7.1 کے تحت 2G فیچر فونز کی تیاری محدود کرنے کی تجویز زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی اور اس پر فوری نظرثانی کی ضرورت ہے۔
ملک بھر سے سے مزید