اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے آرمی پبلک سکول ،پشاور کے شہدا ء کے لواحقین کو اعلانیہ مالیاتی پیکج نہ ملنے کے معاملہ پر وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کر تے ہوئے مزید سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ،دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہدا ء کے سوگوار خاندانوں کو حکومت کی جانب سے جس امدادی پیکج کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ ابھی تک فراہم نہیں کیا گیا ۔