گھوٹکی (این این آئی)سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مٹی کا طوفان، گھوٹکی اور کشمور میں مختلف حادثات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہوگئے۔راجن پور میں درخت، سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ گئیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔دادو کے علاقے گورکھ ہل اسٹیشن میں بھی طوفان کے باعث ہٹس کی چھتیں اڑگئیں،سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔طوفان کے باعث بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن تاریں موٹر وے ایم فائیو پر گرنے سے ٹریفک متاثر رہی۔