• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے کے 12 اہلکار نوکریوں پر بحال

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل سروس ٹریبونل کمیشن اسلام آباد کے دو رکنی بینچ نے یونان کے ایک کشتی حادثے میں ملوث ایف آئی اے فیصل آباد کے 12اہلکاروں جن میں دو خواتین اہلکار بھی شامل ہیں ان کو نوکریوں پر بحال کر دیا ہے ۔سماعت کے دوران ایف آئی اے کی طرف سے پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ثمر اقبال بھٹی نے کی۔ فیصلہ 14 اپریل کو محفوظ کیا گیا اور یکم جون کو جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے متعلق فیصلہ کو لاء اینڈ جسٹس ڈیپارٹمنٹ بھیج دیا گیا ہے تاکہ مشاورت کے بعد فیصلے کو سپریم کورٹ میں 30دن کے اندر چیلنج کیا جا سکے۔
ملک بھر سے سے مزید