اسلام آباد (رپورٹ:رانامسعود حسین) سپریم کورٹ نے پانچ سالہ بچی کا ریپ کرکے اسے قتل کرنے کے مقدمہ کے مجرم سنی مسیح کی سزائے موت برقراررکھتے ہوئے قراردیاہے کہ اپنی مرضی سے نشہ کر کے جرم کا ارتکاب کرنے والا مجرمانہ عمل کے لئے کسی قسم کے استثنیٰ یا رعایت کا دعویٰ کرنے کا حق نہیں رکھتا ، جرم سے استثنیٰ کا دعویٰ صرف اسی صورت کیا جا سکتا ہے جب کسی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف یا اس کے علم میں لائے بغیر زبردستی نشہ دیا گیا ہو۔