کراچی (مطلوب حسین) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نےکارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر جعلی ورک ویزا پر یو اے ای جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا اور ایجنٹ کے خلاف تحقیقات شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق فیڈل انوسٹی گیشن ایجنسی( ا یف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پردبئی جانے والے مسافر سید ظل اللہ احسان الزمان کو جعلی یو اے ای ریزیڈنس/ورک ویزا پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق دورانِ بورڈنگ عملے کو ٹکٹ کی تفصیلات ایئرلائن سسٹم میں نہ ملنے پر مسافر کو مزید جانچ کے لیے روکا گیا۔